12 جون، 2023، 7:40 AM

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

شیخ محمد بن عبدالرحمن سے ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں وسعت کیلئے قطر کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے اپنے قطری ہم منصب "شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی" سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ اس ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی جانب اشارہ کیا۔

انہوں نے قطر اور ایران کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔ حسین امیر عبداللہیان نے دوطرفہ تعلقات میں وسعت کے لئے قطر کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس گفتگو میں تازہ ترین علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر اپنے قطری ہم منصب سے مشاورت کی۔ دوسری جانب شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ایران اور قطر کے درمیان دیرینہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے باہمی رابطوں اور تعلقات میں وسعت کی تعریف کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مشاورت کے تسلسل پر زور دیا۔ واضح رہے کہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے پاس قطر کی وزارت عظمیٰ کے علاوہ وزارت خارجہ کا قلمدان بھی ہے۔

News ID 1917127

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha